کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی ان ایکشن، کرپشن اور ناقص کارکردگی پر گوجرانوالہ سٹی کے دو پٹواری معطل پٹوار خانے سیل
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی ان ایکشن، کرپشن اور ناقص کارکردگی پر گوجرانوالہ سٹی کے دو پٹواری معطل پٹوار خانے سیل
طاہر اقبال پٹواری حلقہ کھیالی اور قاسم پٹواری سرکل نوشہرہ سانسی کے خلاف خلاف شکایات موصول ہونے پر انکوائری کی گئی، کرپشن اور ناقص کارکردگی ثابت ہونے پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے دونوں پٹواریوں کو معطل اور پٹوار خانوں کو سیل کردیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو اہلکار اس ذمہ داری میں رکاوٹ بنیں گے ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا