وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کی پہلی تصویر
وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کی پہلی تصویر۔
اپنی فوج پر بک بک کرنے والوں یہ دیکھو تیل سے مالا مال ملک کا حال۔۔۔
امریکہ نے وینیز ۔ ویلا میں نکولس مادورو کی 12 سالہ حکومت صرف 3 گھنٹوں میں ختم کر دی۔
وینیز ۔ ویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوج نے وینیز ۔ ویلا میں گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔
وینزویلا کی فوج مبینہ طور پر وینزویلا کی اپوزیشن کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھانے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
وینز ویلہ ۔ایران ۔شام ۔ عراق مصر ۔ لیبیا کی تباہی سے ایک بات ثابت ہوگئی کہ مظبوط فوج کے بعیر ملک کی کوئی حثیت نہیں ہے
کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد آج امریکہ نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کو ممکنہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وینزویلا نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ آخر یہ دونوں ممالک کیوں ٹکراؤ میں ہیں؟
کیونکہ وینزویلا طویل عرصے سے کمیونزم اور سوشلزم کی نظریات کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے، اور امریکہ ہمیشہ ایسے ممالک سے محتاط رہا ہے۔ اس کے علاوہ وینزویلا کے قریبی دوست روس، چین اور ایران ہیں، اور امریکہ کا الزام ہے کہ یہ ممالک جنوبی امریکہ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے وینزویلا کا استعمال کر رہے ہیں۔
امریکہ یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ ایران نواز گروپ وینزویلا کو اپنے بیس کیمپ اور فنڈنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اور اسی لیے امریکہ نے حال ہی میں وینزویلا کے قریب کئی منشیات بردار کشتیوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ وینزویلا منشیات کارٹیلز کا گڑھ بھی ہے، جو امریکہ سمیت دنیا بھر میں منشیات پھیلا رہے ہیں۔
وینزویلا تیل سے مالا مال ہے اور امریکہ الزام لگاتا ہے کہ یہ پابندیوں کے باوجود امریکہ مخالف ممالک کو تیل فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ طویل عرصے سے وینزویلا میں صدر مادورو کے مخالف دھڑوں کی حمایت کرتا رہا ہے، اور یہی سیاسی کشیدگی بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی ایک بڑی وجہ ہے۔
یوں نظریاتی اختلافات، عالمی اثر و رسوخ، منشیات، تیل اور سیاسی حمایت کے ملاپ نے امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات کو شدید کشیدگی میں بدل دیا ہے، جو آج ممکنہ فضائی حملوں اور ایمرجنسی نافذ ہونے تک جا پہنچی ہے۔