October 20, 2026

*واہگہ بارڈر پر نئے جدید ارینا کا افتتاح: نشستوں کی تعداد 25 ہزار تک بڑھا دی گئی بڑھا دی گئی*

Screenshot_2026-01-03_000052

*واہگہ بارڈر پر نئے جدید ارینا کا افتتاح: نشستوں کی تعداد 25 ہزار تک بڑھا دی گئی بڑھا دی گئی*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر پر رینجرز کے زیرِ اہتمام تعمیر شدہ جدید ارینا کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے بعد اب روزانہ کی پریڈ دیکھنے والے شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ساڑھے سات ہزار سے بڑھ کر پچیس ہزار ہو گئی ہے۔ اس عظیم الشان منصوبے میں تحریکِ پاکستان کی تاریخ پر مبنی میوزیم، ریلوے اسٹیشن کا ماڈل، یادگارِ شہداء اور شاہی قلعہ کے طرز پر عالمگیری دروازہ تعمیر کیا گیا ہے جو یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے خاص کشش کا باعث ہوگا۔ تقریب کی ایک اور نمایاں خصوصیت قومی پرچم کی بلندی میں اضافہ ہے، جسے 115 میٹر سے بڑھا کر 139 میٹر کر دیا گیا ہے، جو اب جنوبی ایشیا کا بلند ترین قومی پرچم بن چکا ہے۔ نئے ارینا میں جدید فوڈ کورٹس، وسیع پارکنگ اور پریئر ایریا جیسی عالمی معیار کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کے لیے آنے والے ہزاروں پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو بہترین ماحول میسر آ سکے۔