سکھر (بیورورپورٹ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین میوز)سکھر میں صفائی کے ناقص انتظامات میں کوئی بہتری نہ آسکی ہے، جس کے باعث
سکھر (بیورورپورٹ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین میوز)سکھر میں صفائی کے ناقص انتظامات میں کوئی بہتری نہ آسکی ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر شہریوں کی زندگی عذاب بنا رہے ہیں۔ شہری اور علاقے کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں، جب کہ سماجی حلقوں میں بھی اس بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکا ہے۔ گندگی کے ڈھیر تجارتی علاقوں سے لے کر مصروف شاہراہوں تک ہر جگہ نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان سے اٹھنے والی بدبو اور آلودگی کے باعث وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی شہر کی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔شہریوں، سماجی تنظیموں اور متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر بلدیات، کمشنر سکھر، میونسپل کمشنر سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔