*پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب کی کامیابی پر میر علی حسن زہری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، راشد علی بروہی ساکرانی*
*پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب کی کامیابی پر میر علی حسن زہری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، راشد علی بروہی ساکرانی*
حب ۔پاکستان پیپلز پارٹی ساکران کے سینئر رہنما وصو بائی وزیر ذراعت وکو آپریٹو میر علی حسن زہری کے جیالے راشد علی بروہی ساکرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر زہری فارم ہاﺅس حب میں منعقدہ تقریب کی کامیابی پر محسن حب میر علی حسن زہری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر علی حسن زہری نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے سچے لیڈر اور جیالے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں پروگرامز منعقد ہوئے لیکن میر علی حسن زہری کی قیادت میں زہری فارم ہاو¿س حب میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب پورے ملک میں پہلے نمبر پر قرار دی گئی ہے جس کی کامیابی پر میر علی حسن زہری اور ان کے جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
راشد علی بروہی ساکرانی نے کہا کہ یوم تاسیس کی اس عظیم الشان تقریب کو کامیاب کرانے کے لیے میری قیادت میں ساکران سے 25 کو چوں پر مشتمل قافلہ یوم تاسیس کے پروگرام میں شریک ہوا جسے ساکران کے عوام نے ممکن بنایا ،ساکران کے عوام پہلے کبھی کسی سیاسی پروگرام میں شرکت کے لیے اتنی بڑی تعداد میں شریک نہیں ہوئے جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ساکران پیپلز پارٹی کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے ،یہ محض میر علی حسن زہری اوران کے پرسنل سیکریٹری میر علی اصغر زہری کی محنتوں کا ثمر ہے ،میر علی اصغر زہری نے یوم تاسیس کی تقریب کو کامیاب کرانے کے لیے شب و روز محنت کر کے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
راشد علی بروہی ساکرانی نے کہا کہ محسن حب میر علی حسن زہری سادہ مزاج آدمی ہےں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اتنے کم عرصے میں عوام کے دلوں میں گھر بنا گئے کیونکہ عوام بھی سادہ سیاسی لیڈران کو پسند کرتے ہیں اور میر علی حسن زہری میں یہ خوبی ہے کہ وہ عوام میں گھل مل جاتے ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیرمیر علی حسن زہری اور ان کے پرسنل سیکریٹری میر علی اصغر زہری کی جانب سے ساکران میں موجود پیپلز پارٹی کے سینکڑوں جیالوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں شب و روز محنت کر کے زہری فارم ہاو¿س حب میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب کو کامیاب کروایا جسے حب کے عوام آنے والے کئی سالوں تک یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں ساکران کے عوام سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کے مسائل کو میر علی حسن زہری اور ان کے پرسنل سیکریٹری میر علی اصغر زہری تک پہنچاتا ہوں جس پر میر علی اصغر زہری مسائل کے حل کیلئے فی الفور احکامات جاری کرتے ہیں اور عوام کے مسائل کی دادرسی کرتے ہیں جس پر ساکران کے عوام ان سے بے حد خوش نظر آتے ہیں ۔
راشد علی بروہی ساکرانی کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ضلع حب پر مسلط علی بابا اور 40 چوروں کی کہانی کی مانند بھوتانی برادران عوام کو لوٹتے رہے لیکن اب ان کی کہانی کا اختتام ہو گیا اور خطے میں میر علی حسن زہری کی حکومت آگئی لہذا اب اس کرپٹ ٹولے کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنا بوریا بسترا سمیٹے اور ضلع حب سے کوچ کر جائیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ 40 سالوں میں ضلع حب کے عوام کا خون تک چوس لیا ہے اور عوام ان سے شدید بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میر علی حسن زہری کے جیالوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور ان کے تمام پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں جو کہ سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا۔
راشد علی بروہی ساکرانی کا کہنا تھا کہ ہم میر علی حسن زہری کی قیادت میں اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں ،جب ترقی کے قافلے چلتے ہیں تو تنزلی کے متوالے کئی کتے بھونکتے ہیں لیکن ان کے بھونکنے سے قافلے رکا نہیں کرتے ،ہم میر علی حسن زہری کی قیادت میں انشاءاللہ ساکران کو پورے بلوچستان کا ماڈل زرعی خطہ بنائیں گے اور اسی طرح ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔