October 24, 2026

ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج رجسٹری کلرک نے ات مچا دی رجسٹری کلرک محمد رفیع اپنے آپ کو خلائی مخلوق سمجھنے لگااعلیٰ حکام سے اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کرپٹ رجسٹری کلرک کو کسی اور اضلاع میں ٹرانسفر کرنے اور اس کے خلاف انکوائری کرنے کا

IMG-20240821-WA0146

ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج رجسٹری کلرک نے ات مچا دی رجسٹری کلرک محمد رفیع اپنے آپ کو خلائی مخلوق سمجھنے لگااعلیٰ حکام سے اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کرپٹ رجسٹری کلرک کو کسی اور اضلاع میں ٹرانسفر کرنے اور اس کے خلاف انکوائری کرنے کا عوامی مطالبہ کیا ہے ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) اندھیر نگری چوپٹ راج رجسٹری کلرک نے ات مچا دی محمدرفیع رجسٹری کلرک اپنے آپ کوخلائی مخلوق سمجھنے لگا رجسٹری کلرک نےرشوت کی وصولی کیلے پرائیویٹ طور پر منشی رکھے ہوئے ہیں محند رفیع کرپشن کنگ دو تین افراد کو اپنا کارخاص بنا رکھا ہے جو کہ درجہ چہارم کے ملازمین ہیں واضح رہے کہ محمد رفیع رجسٹری کلرک متعدد بار مختلف اخبارات اور چینلز کی زینت بھی بن چکا ہے(یاد ماضی عذاب ہے یارو) کھلے عام رشوت وصول کرنے اور ناجائز کام کرنے کی خبریں بھی متعدد بار کئی اخبارات اور چینلز پر لگ چکی ہیں سائلین کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آنا ناروا سلوک کرنا اور ان کو خوار کرنا اس کا روزمرہ معمول بن چکا ہے جبکہ چہیتے افراد کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر اور بند کمروں میں ڈیل کرنا اس کا وطیرہ بن چکا ہے
درجہ چہارم کے ملازم اور پرئیویٹ منشی چٹی یعنی ڈاکومنٹس وصول کرتے ہیں سرکار بہادر نے اپنی ڈاکومنٹس فیس 15000 روپے سے بڑھا کر 30000 روپے کر رکھی ہے رجسٹری کلرک کے منشی ان کے سیکورٹی گارڈ بن کر اس کے ساتھ سایہ کی طرح جڑے رہتے ہیں رجسٹری کلرک اپنے آپ کو خلائی مخلوق سمجھتا ہے اس نے رجسٹری ریکارڈ روم کو تالا لگا رکھا ہے اگر رجسٹری کلرک کا آڈٹ کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اس کے زیر استعمال مہنگی ترین کار ۔ قیمتی دیدہ زیب لباس ۔ مہنگا ترین فون اور شاہانہ سٹائل اس کی کرپشن کا مونہہ بولتا ثبوت ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سیاسی پارٹی کا خاص چہیتا لاڈلہ ہے
سائل تو ایک طرف وثیقہ نویس بھی اس کے ہاتھوں سخت تنگ آ چکے ہیں اعلیٰ حکام سے اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کرپٹ رجسٹری کلرک کو کسی اور اضلاع میں ٹرانسفر کرنے اور اس کے خلاف انکوائری کرنے کا عوامی مطالبہ کیا ہے۔