سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم سے متعلق مندرجات تاجروں کو سمجھانے کی ایک اور کوشش کی گئی ملک بھر کے تاجروں کی وڈیو لنک پر ایک اور میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ایف بی آر سکھر آفس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے
سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم سے متعلق مندرجات تاجروں کو سمجھانے کی ایک اور کوشش کی گئی ملک بھر کے تاجروں کی وڈیو لنک پر ایک اور میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ایف بی آر سکھر آفس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی تاجروں کے ہمراہ ویڈیو لنک پر آن لائن میٹنگ میں شرکت ، ایف بی آر کے افسران کے ملک بھر کے تاجروں کو مطمئن کرنے میں پھر ناکام ہوگئے حاجی محمد ہارون میمن نے اور ملک بھر کے تاجروں نے تاجر دوست اسکیم کو تاجر دشمن اسکیم قرار دیکر ایک بار پھر مسترد کردیا ویڈیو لنک آن لائن میٹنگ کے بعد حاجی محمد ہارون میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر کے افسران تاجر دوست اسکیم کے حوالے سے تاجروں کو مطمئن نہ کرسکے ان کی تسلیاں دلاسے اب ڈھونگ ہیں ایف بی آر والے آئی ایم ایف کا ایجنڈا لیکر گھوم رہے ہیں ملک کی معیشت اس وقت آئی ایم ایف کے حصار میں ہے قرضوں کا سارا بوجھ حکومت نے ایف بی آر کے ذریعے تاجروں پر مسلط کردیا ہے ٹیکس پر ٹیکس، ٹیکس پر ٹیکس سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیاں بند کرے بیورو کریسی کی شاہ خرچیاں، وزراءکی پروٹوکول سے بھرپور مراعات ختم کیئے بغیر کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ 28 اگست کی ہڑتال کو سبوتاژ کرنے کےلئے حکومت ایف بی آر کو استعمال کرکے تاجروں کو لالی پاپ دینا چاہتی ہے ہم نے ملک بھر کے تاجروں کی مشاورت سے 28 اگست کی ہڑتال کا فیصلہ کیا جو بلکل حتمی فیصلہ ہے ہڑتال ہوگی اور ضرور ہوگی تاجر دوست اسکیم قومی معیشت کو تباہ و برباد کرنے کی اسکیم ہے پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں اب پھر مسترد مسترد مسترد کرتے ہیں۔