سکھر(بیورورپورٹ۔ سید ۔صیر حسین زیدی)جامعہ اشرفیہ سکھر کے زیر اہتمام ششماہی امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں جامعہ اشرفیہ سکھرکے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کی زیر نگرانی و ہدایات پر جامع اشرفیہ سکھر کے زیر اہتمام مدرسہ ہذاہ کے سیکڑوں طلباءسے مرکزی جامع مسجد بندر روڈ سکھر میں ششماہی امتحان لیا گیا ، امتحانات کی نگرانی جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم انجنیئر صاحبزادہ فیصل تھانوی ، ناظم اعلی مدرسہ ہذاہ قاری جمیل احمد بندھانی ، قاری عبدالغفار قاسمانی ، مفتی شفیع محمد انڈھڑ ، مفتی یاسین ، مفتی صفوان و دیگر نے مرکزی جامع مسجد میں جاری پرسکون، منظم اور روحانی ماحول امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اورجہاں طلبہ خوب دل جمعی کے ساتھ امتحانی سوالات حل کرنے میں مصروف نظر آئے ، جامعہ اشرفیہ سکھرکے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے اس موقع پر دعا فرمائی کہ امتحانات میں طلباءکو خوب کامیابی نصیب ہو اوروہ کامیاب ہو کر دین اسلام کی سربلندی کیلئے کام کریں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]