*بورےوالا (مغل نیوز نیٹورک)* بورےوالا سوشل میڈیا پر وائرل بچے کی ویڈیو کا ڈراپ سین ، نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے گرفتار۔بورےوالا میں دو روز قبل سوشل میڈیا پر 9 سالہ معصوم بچے کی نشے کی حالت میں وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بورےوالا رانا عمران ٹیپو کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے تھانہ ماڈل ٹاون کے ایس ایچ او راو مہتاب عالم کی قیادت میں 24 گھنٹوں کے اندر بچے کا سراغ لگا لیا۔تحقیقات کے مطابق 9 سالہ احمد اپنی ماں کے لیے نشہ آور گولیاں خریدنے جاتا تھا تاہم اس نے لاعلمی میں تمام گولیاں خود ہی کھا لیں جس سے وہ بے ہوشی کی حالت میں آ گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی ماں طویل عرصے سے گھریلو ناچاقیوں اور شوہر کی عدم توجہ کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی اور نشہ آور گولیوں کی عادی بن چکی تھی۔ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کے مطابق بچے کے بیان سے معلوم ہوا کہ اس کا والد گھر کا خرچ برداشت نہیں کرتا تھا اور ماں سے اکثر جھگڑے کرتا رہتا تھا۔دو ماہ قبل ماں نے بچوں سمیت گاڑی کے نیچے آ کر خودکشی کی کوشش بھی کی تھی تاہم شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور کے مالک حافظ مقبول اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر کے دوکان سیل کر دی۔ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس نے بچے اور اس کے بہن بھائیوں کی کفالت کا ذمہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچے کے روپوش والد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔یہ واقعہ سماج میں موجود گھریلو مسائل ، والدین کی عدم توجہ اور نشہ آور ادویات کی آسان دستیابی جیسے سنگین سماجی مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]