قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کے عملے کا سخت ناروا رویہ،اساتذہ کو سرعام گالیاں دی گئیں ،صحافی برادری کا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب سے ایسے عملے کو فوری فارغ کرنے کا مطالبہ
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کے عملے کا سخت ناروا رویہ،اساتذہ کو سرعام گالیاں دی گئیں ،صحافی برادری کا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب سے ایسے عملے کو فوری فارغ کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بھلے شاہ ہسپتال کے غنڈہ صفت عملے نے ٹیچرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا جو کہ دیگر عام لوگوں کیساتھ ان کا روز کا معمول بن چکا ہے
ہسپتال کے تھرڈ کلاس ملازموں نے گندی اور غلیظ زبان استعمال کی اور اساتذہ کو گندی گالیوں سے نوازا
اساتذہ کی عزت کو سرعام پامال کیا گیا ہے جس پر قصور ضلع بھر کی صحافی برادری
پرزور مذمت کرتی ہے اور
وزیر اعلی پنجاب، ڈی جی ہیلتھ پنجاب،سی ای او ہیلتھ قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے بدتمیز اور بدتہذیب عملے کو فوری طور پر فارغ کیا جائے اور فوری انکوائری کروائی جائے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات