لیاقت پور،خاتون کے سابق شوہر سے دوستی اور چمک کا کمال، ڈی ایس پی لیاقت پور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے خاتون پر تشدد کے مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لیئے دباؤ ڈالنے لگا، م
لیاقت پور،خاتون کے سابق شوہر سے دوستی اور چمک کا کمال، ڈی ایس پی لیاقت پور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے خاتون پر تشدد کے مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لیئے دباؤ ڈالنے لگا، محلہ رحمانی لیاقت پور شہر کی رہائشی عائشہ بی بی نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کی شادی 16 سال قبل طاہر جاوید سے ہوئی اکثر ناچاقی رہتی تھی مگر وہ بچوں کے مستقبل کی وجہ سے ظلم سہتی رہی تاہم تین ہفتے قبل طاہر نے مارپیٹ کے بعد اسے طلاق دے دی جس پر وہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی اگلے روز وہ اپنے کپڑے اور زیراستعمال اشیاء لینے گئی تو سابق شوہر نے اس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی لیاقت پور میں درج ہوا مگر ڈی ایس پی لیاقت پور فخر زمان خان جو اس کے شوہر کی دعوتیں کھاتا رہا ہے نے اپنے دفتر بلا کر مقدمہ سے دستبرداری کے لیئے دباؤ ڈالا اور دھمکی دی کہ اگر مقدمہ واپس نہ لیا تو وہ میرے بھائی نوید اور اس کے دوست اشفاق کو گرفتار کروانے کے بعد چوری کا مقدمہ درج کرے گا گزشتہ ساری رات تھانہ سٹی پولیس بھائی نوید اور اس کے دوست اشفاق کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارتی رہی عائشہ بی بی نے بتایا کہ ڈی ایس پی اس کے سابق شوہر کی طرف سے درخواستیں بھی اپنے اہلکار کے ہاتھ سے اپنی نگرانی میں لکھواتا ہے خاتون نے الزام لگایا کہ طاہر نے ڈی ایس پی کو بھاری رشوت بھی دے رکھی ہے اس نے وزیراعلی مریم نواز شریف، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رحیم یارخان عرفان سموں سے انصاف اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے