اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) روزنامہ مشرق لاہور کے ایڈیٹر ، نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر کا خصوصی دورہ اسلام آباد۔ اسلام آباد وزٹ کے دوران رانا خالد قمر نے ممتاز قلمکار
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) روزنامہ مشرق لاہور کے ایڈیٹر ، نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر کا خصوصی دورہ اسلام آباد۔ اسلام آباد وزٹ کے دوران رانا خالد قمر نے ممتاز قلمکار خواجہ کاشف رفیق کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ خواجہ کاشف رفیق نے اپنے آفس پہنچنے پر دفتر سے باہر آ کر قومی صحافت کے سرمایہء افتخار رانا خالد قمر کاپرتپاک اور پرجوش استقبال کیا ۔ رانا خالد قمر نے اس موقع پر معروف قلمکارہ محترمہ نیئر علی کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی جس میں اسلام آباد کی صحافتی برادری کی “کریم” بھی موجود تھی ۔ دوران تقریب خواجہ کاشف رفیق نے جناب رانا خالد قمر کا نہایت اچھے انداز میں شرکاء تقریب سے تعارف کروایا۔ رانا خالد قمر نے محترمہ نئیر علی کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکبادیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ بعد ازاں خواجہ کاشف رفیق نے رانا خالدقمر کو مرکزی دروازے سے باہر تک آکر الوداع کیا اور ان کے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔