ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ
بہاولنگر () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا اندرونی و بیرونی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے صفائی، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، اور مریضوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی فلاح و بہبود کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔