پاکستان میں ٹریفک حادثات، ہر چھ منٹ بعد ایک فرد ہلاک
پاکستان میں ٹریفک حادثات، ہر چھ منٹ بعد ایک فرد ہلاک
پاکستان میں اوسطاﹰ ہر چھ منٹ بعد ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو رہا ہے۔ ایشین ٹرانسپورٹ آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سڑکوں پر حادثات میں مرنے والوں میں سے قریب 20 فیصد 14 سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں۔
ناصر شیخ نے مزید بتایا، ”اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تین چوتھائی تک حادثات کا سبب موٹر سائیکل سوار بنتے ہیں۔ ایک چوتھائی حادثات کی وجہ کاروں اور بڑی مسافر بردار یا مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور بنتے ہیں۔ اس لیے کہ پاکستان میں ہر سال 1.7 ملین نئی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر آتی ہیں۔ ان کے نوجوان اور بہت سے واقعات میں نابالغ ڈرائیور غیر تربیت یافتہ ہوتے ہیں، اور شروع میں تو ان کی بڑی تعداد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہوتا۔‘‘