November 26, 2026

کوٹلہ چاکر جلالپور پیر والہ کے مشہور و معروف نعت خوان محمد قاسم حسین موتھا کے ساتھ انوکھا فراڈ نعت خواں ساڑھے دس لاکھ کی رقم سے محروم

FB_IMG_1753717692932

کوٹلہ چاکر جلالپور پیر والہ کے مشہور و معروف نعت خوان محمد قاسم حسین موتھا کے ساتھ انوکھا فراڈ نعت خواں ساڑھے دس لاکھ کی رقم سے محروم
نعت خواں قاسم موتھا کو کہیں سے ایک اشتہار ملتا ہے جو بظاہر زونگ کمپنی کی طرف سے ہوتا ہے
اشتہار میں لکھا ہوتا ہے کہ زونگ کمپنی کو ٹاور لگانے کے لیے آپ کے علاقے میں پلاٹ درکار ہے
کمپنی آپ کو ماہانہ پلاٹ کا کرایا 50 سے 60 ہزار ادا کیا کرے گی اس کے علاوہ کمپنی آپ کو 40 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کرے گی
نعت خواں صاحب نے جب یہ مکمل اشتہار پڑھا
تو سوچا کہ کیوں نہ میں کمپنی کو اپنا پلاٹ کرائے پر فراہم کروں اور ملنے والی رقم سے اپنے بچوں کا مستقبل سنواروں
یہی سوچ کر اشتہار میں درج نمبر پر رابطہ کیا
رسمی سلام دعا کے بعد نعت خواں قاسم موتھا نے اپنے پلاٹ میں ٹاور لگوانے کی خواہش کا اظہار کیا
جواب میں دوسری طرف سے مخاطب شخص نے بتایا کہ جی بالکل آپ کی یہ خواہش پایہ تکمیل کو پہنچ سکتی ہے مگر اس کے لیے آپ کو مجھ سے ملاقات کرنی ہوگی جس کے بعد آپ کو میں تمام تفصیلات سے آگاہ کر دوں گا اور پھر ٹاور آپ کے پلاٹ میں لگا دیا جائے گا اور آپ کو ایڈوانس رقم بھی دے دی جائے گی
ملاقات کے لیے نعت خواں صاحب کو میلسی شہر میں آنے کا کہا گیا
نو سر باز سے رابطہ ہونے کے بعد دوسرے دن صبح صبح قاسم موتھا اپنے ساتھی نعت خواں صابر موتھا کے ہمراہ بستی موتھا سے میلسی کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور تقریبا صبح 10 بجے
کالونی چوک میلسی پہنچ جاتے ہیں جہاں پر نوسر باز کا ساتھی ان کا پہلے سے انتظار کر رہا ہوتا ہے
کیونکہ یہ دونوں کوٹلہ چاکر بستی موتھا سے روانہ ہونے کے بعد سے مسلسل نوسر باز کے رابطے میں تھے
کالونی چوک سے موٹر سائیکل پر بٹھا کر نوسر باز کا ساتھی انہیں کالج روڈ پر واقع ایک کوٹھی پر لے آتا ہے
کوٹھی کے گیٹ پر ایک چوکیدار بیٹھا ہوتا ہے جسے سلام کرنے کے بعد دونوں نعت خوان نوسر باز کے ساتھی کے ہمراہ کوٹھی کے مین ہال کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں نوسر باز ایک صوفے پر پہلے سے براجمان ہوتا ہے
اور کھڑے ہو کر بڑے گرم جوشی سے ان کا استقبال کرتا ہے
پانی وغیرہ پلانے کے بعد نوسر باز انہیں بتاتا ہے
کہ ٹاور کے لیے بہت لوگ رابطہ کرتے ہیں اور کمپنی صرف ٹاور اسی علاقےپر لگائے گی جہاں میں کہوں گا اور میں اپ کی خواہش کو مکمل کرا سکتا ہوں مگر اس کے لیے آپ کو مجھے چار لاکھ روپے دینے ہوں گے میں وعدہ کرتا ہوں کہ ٹاور اپ کے پلاٹ میں ہی لگایا جائے گا اور کمپنی کی طرف سے اپ کو 40 لاکھ روپے ایڈوانس دیے جائیں گے
قاسم موتھا نوسر باز کو بتاتا ہے کہ ہم اس وقت رقم لے کر نہیں ائے ہم دوبارہ رقم لے کر کل ائیں گے
اور پھر چار لاکھ روپے لے کر دونوں صاحبان دوبارہ نو سر باز کے پاس پہنچتے ہیں
نوسر باز اپنے ساتھی کو کہتا ہے جاؤ میری نوٹ چھاپنے والی مشین لے کر آؤ
نوسر باز کی بات سن کر دونوں نعت خواں صاحبان حیران ہوتے ہیں کہ نوٹ چھاپنے والی مشین یہ صاحب کیا کہہ رہے ہیں مگر جب نوسر باز کا ساتھی مشین لے کر اتا ہے تو نوسر باز ایک سیاہی کی شیشی سے تھوڑی سی سیاہی نکال کر مشین کے اوپر انڈیلتا ہے اور صاف کاغذ مشین کے اندر ڈالتا ہے اور پانچ ہزار کا نوٹ بنا کر مشین سے باہر نکال لیتا ہے نوسر باز نے ایسے ہی آٹھ نوٹ بنائے
اور قاسم موتھا کے ہاتھ میں تھما دیے
قاسم موتھا حیرانگی کے عالم میں نوٹوں کو ٹٹولتا ہے جیسے وہ کھوج رہا ہو کہ واقعی یہ نوٹ اصلی ہیں
جب وہ خوب تسلی کر چکا تو اسے حیرت کا جھٹکا لگا کے نوٹ بالکل اصلی تھے جو نوسر باز نے ان کی انکھوں کے سامنے ایک صاف کاغذ سے تیار کیے تھے قاسم موتھا نوسر باز سے درخواست کرتا ہے کہ آپ ہمیں مزید نوٹ بنا کر دکھائیں
نوسر باز مسکرا کر جواب دیتا ہے کہ یہ تو کوئی مشکل بات نہیں اس مشین کا کام ہی نوٹ چھاپنا ہے اس کے بعد وہ شخص صاف کاغذ دوبارہ مشین کے اندر ڈالتا ہے مگر اسی دوران اس کا ساتھی مشین کے قریب سے گزرتا ہے تو سیاہی کی کانچ کی بوتل جو مشین کے اوپر پڑی ہوتی ہے اس کے ہاتھ سے ٹکرا کر زمین پر گر کر بکھر جاتی ہے اور نوسر باز ایک دم سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنے ساتھی سے لڑنے لگ جاتا ہے کہ تم نے 50 لاکھ روپے مالیت کی سیاہی برباد کردی اور پھر صاف کاغذ کے ساتھ نوٹ بنانے کی کوشش کرتا ہے مگر نہیں بنا پاتا اور پھر ان دونوں سے مخاطب ہوتا ہے کہ سیاہی نہ ہونے کی وجہ سے میں اس مشین سے نوٹ نہیں بنا پا رہا یہ سیاہی والا کیمیکل گوادر سے منگوانا پڑے گا جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے آپ ٹاور چھوڑیں یہ مشین ہی لے لیں بس سیاہی کے پیسے اپ کو دینے ہوں گے اپ 15 لاکھ پہلے دیں باقی 35 لاکھ میں شامل کر کے یہ کیمیکل گوادر سے منگواتا ہوں
آپ 35 لاکھ مجھے مشین سے تیار کر کے بعد میں دے دیجئے گا
اور کلمہ پڑھوا کر دونوں سے حلف لیتا ہے کہ ہمارے درمیان جو وعدہ معاہدہ ہوگا ہم کسی دوسرے شخص کو نہیں بتائیں گے

سادہ لوح قاسم موتھا نوسر باز کی باتوں کو سچ سمجھ کر اس پر یقین کر بیٹھتا ہے چار لاکھ روپے نوسر باز کو دے کر باقی رقم دوسرے دن لے کر انے کا کہہ کر وہاں سے واپس بستی موتھا آ جاتا ہے
بستی پہنچ کر دو لاکھ روپے اپنے ایک عزیز سے ادھار لیے دو لاکھ روپے کی اپنی گائے فروخت کی دو لاکھ روپے کا اپنا دس مرلے کا پلاٹ فروخت کیا
چھ لاکھ روپے لے کر دوبارہ نوسر باز کے پاس پہنچا اور چھ لاکھ روپے نو سر باز کو دے دیے نو سر باز نے وعدہ کیا کہ وہ جلد کیمیکل منگوا کر اس کو بلا لے گا
مگر کافی دن گزرنے کے باوجود نوسر باز نے کوئی رابطہ نہ کیا تو قاسم موتھا نے خود نو سر باز کو کال کی کہ جناب کیمیکل آیا کہ نہیں
اور نوسر باز بات کو اج کل پر ٹالتا رہا
جب کئی بار نو سر باز بات کو اج کل پر ڈالتا رہا تو قاسم موتھا نے کہہ دیا کہ بھائی میرے پیسے واپس کر دو اگر اپ نے مجھے مشین نہیں دینی
ٹال مٹول کرتے کرتے نوسر باز رفو چکر ہوگیا
غریب نعت خواں مقروض ہو کر ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو اس کی رقم واپس دلا سکے اور اسے سمجھا سکے کہ قانونی کارروائی کیسے کرنی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔