November 26, 2026

قصور/ بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

20250728_123934

قصور/ بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں معصوم بچی کے گھر پہنچ گئے
قصور۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ننھی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
قصور۔ ملزم نے تین روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی ننھی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کی تھیں
قصور۔ ملزم کی شناخت ناصر وٹو سکنہ اوکاڑہ کے نام سے ہوئی جو کھارہ روڈ پر گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہا تھا
قصور۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے فوٹیج منظر عام آنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او آصف جاوید کو 24 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا
قصور۔ ایس ایچ او اے ڈویژن خود مدعی کے گھر گئے اور درخواست وصول کر کے مقدمہ درج کیا
قصور۔ گزشتہ شب ایک ملزم دوران واردات دھنپت روڈ پر عوام کے ہتھے چڑھا تو پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی
قصور۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اڑیسہ ہوا پسٹل نکالا تو فائر ملزم کے عضو تناسل پر لگا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا
قصور۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم کو برائے علاج معالجہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا ہے
قصور۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں متاثرہ بچی کے گھر پہنچے، سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
قصور۔ شہری نے فوری انصاف کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا
قصور۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور معصوم بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں