*منڈی بہاءالدین* *سعداللہ پور میں افسوسناک قتل کی واردات – ڈی پی او کا نوٹس، فوری موقع پر پہنچ گئے*
*منڈی بہاءالدین*
*سعداللہ پور میں افسوسناک قتل کی واردات – ڈی پی او کا نوٹس، فوری موقع پر پہنچ گئے*
تھانہ بھاگٹ کے علاقے سعداللہ پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم احسان اللہ ولد محمد حسین نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے نتیجے میں فائرنگ کرکے اپنے والد، والدہ اور بیوی کو قتل کر دیا۔
قتل ہونے والوں میں محمد حسین (عمر 75 سال)، رسول بی بی (عمر 70 سال) اور ماریہ بی بی (عمر 35 سال) شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کی فروخت اور رقم کے مطالبہ کے تنازعے پر پیش آیا۔
ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ فرانزک ٹیم بھی موقع پر طلب کی گئی ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ملزم احسان اللہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق وہ چند روز قبل بیرون ملک (کویت) سے وطن واپس آیا تھا۔
پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے تشکیل دے دی گئی ہیں ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔