نیدرلینڈز کی ولی عہد شہزادی امالیا، جب 18 برس کی ہونے والی تھیں تو اُنہیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی۔ انہیں بتایا گیا کہ بالغ ہونے کے بعد وہ باضابطہ طور پر
نیدرلینڈز کی ولی عہد شہزادی امالیا، جب 18 برس کی ہونے والی تھیں تو اُنہیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی۔ انہیں بتایا گیا کہ بالغ ہونے کے بعد وہ باضابطہ طور پر ریاست کی ولی عہد تسلیم کی جائیں گی، اور سرکاری طور پر ان کے لیے سالانہ 1.9 ملین ڈالر کی رقم مختص کی جا چکی ہے۔
لیکن امالیا نے جو ردِعمل دیا، وہ غیر معمولی تھا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ:
“جب تک میں ریاست یا عوام کی کوئی حقیقی خدمت انجام نہیں دیتی، میں خود کو اس رقم کی حقدار نہیں سمجھتی۔ میں ابھی بھی ایک عام طالبہ ہوں، جبکہ میرے جیسے بہت سے نوجوان محدود وسائل میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں اتنی بڑی رقم قبول کرنا میرے ضمیر کے خلاف ہے۔”
انہوں نے درخواست کی کہ یہ رقم ان افراد یا اداروں کو منتقل کی جائے جو بزرگوں، ناداروں یا ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف ہیں۔
نکتہ
اقتدار، دولت یا رتبہ انسان کو عظیم نہیں بناتا۔ اصل عظمت سوچ، احساس اور کردار کی ہوتی ہے۔