October 23, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سانحہء پیلووینس میں بے لوث عوامی خدمت کے جذبے کے تحت نمبرداربرادران کا مثالی کردار، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق مورخہ 16 جولائ کو تقریبا” دن سوابارہ بجے پیلووینس کے قریب

IMG-20240730-WA0197

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سانحہء پیلووینس میں بے لوث عوامی خدمت کے جذبے کے تحت نمبرداربرادران کا مثالی کردار، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق مورخہ 16 جولائ کو تقریبا” دن سوابارہ بجے پیلووینس کے قریب چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹے کے نتیجے میں 10 بچوں کے نہر میں ڈوبنے کا نہایت ہی افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس نے پورے علاقہ میں قیامت صغری ا برپا کر دی ۔ نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہاں واٹر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جاءے وقوعہ کا رخ کیا وہاں ضلعی انتظامیہ خوشاب اور تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کے افسران سمیت عوامی نمائندگان اور ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے چشمہ جہلم لنک کینال بمقام حافظاں والی پل پہنچنا شروع کر دیا ۔ بروقت کاروائی کارروائ کی وجہ سے اگرچہ چار بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا لیکن بدقسمتی سے چھ بچے ڈوب گئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو اپریشن شروع کیا گیا ۔ کئی روز کی شب و روز محنت کے بعد ریسکیو ٹیموں نے چھ بچوں کی لاشیں تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیں ۔ اس سارے افسوس ناک واقعہ کے دوران ریسکیو آفس خوشاب، ریسکیو افس سرگودھا اور پاک نیوی کی غوطہ خور ٹیموں سمیت انتظامیہ کے افسران و ملازمین کی بے لوث خدمت کے لیے پیلووینس سے تعلق رکھنے والی ہردلعزیز سماجی شخصیات نمبردار برادران ملک محمد ایوب جسرا اور ان کے بھائ ملک ریاست علی جسرا اپنی تمام تر مصروفیات کو بالاءے طاق رکھ کر دن رات پیش پیش رہے اور انہوں نے اپنے آرام وسکون کی پرواہ کئے بغیر اپنی یہ ذمہ داری نبھانے کا حق ادا کرتے ہوءے ، علاقہ میں بے لوث خدمت کی ایک روشن مثال قائم کردی۔ جب نورپورتھل کی میڈیا ٹیم جاءے وقوعہ پرپہنچی تو ان عظیم المرتبت شخصیات کو ریسکیورز اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاران کی خدمت پر مامور دیکھا اور ان کے قیام و طعام میں انہوں نے شب و روز ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ۔ برسبیل تذکرہ واضح رہے کہ یہ نمبردار برادران پروقار، ملنسار ، خوش گفتار اور انسان دوستی جیسے اوصاف سے متصف ہیں اور انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر دیکھے جاتے ہیں۔ مسلسل تقریبا” دوہفتے سے بھی زیادہ ریسکیو ٹیموں سمیت دیگر جاءے وقوعہ پرآنے والے مہمانوں کی بے لوث خدمت درحقیقت انہی پیلووینس کے قابل فخر سپوتوں کے حصے میں آئ اور انہوں نے نہایت خندہ پیشانی سے مہمان نوازی کرکے ایک قابل تقلید مثال قائم کردی اور سانحہ پیلووینس کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔ آج علاقے کا ہرفردکہ رہا کہ” ویلڈن نمبردار ملک محمد ایوب جسرا ، ویلڈن نمبردار ملک ریاست علی جسرا،” آپ کی عظمت کو سلام۔
.اللہ تعالیٰ تبارک وتعالی ا کی ذات والاصفات ان نمبرداربرادران کو آزمائش کی اس گھڑی میں خدمت خلق کی یہ عظیم روایت قائم کرنے پر جزاءے خیر دے ۔۔آمین۔ یادرہے کہ سانحہء پیلووینس کے دوران اس گاؤں کے ہر ہر فرد اور خصوصا” نوجوان نسل کا کردار مثالی اور قابلِ تعریف ہے۔
اللہ پاک علاقہ تھل سمیت وطن عزیز کے ہرعلاقے کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین