بہاول پور لاری اڈا پر نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کا گینگ مسافروں کو اپنی اشیاء خریدنے پر مجبور کرتا ہے مسافروں کے منع کرنے کے باوجود چیزیں ان کی جھولی میں پھینک کر پیسے مانگے جاتے ہیں اگر کوئی مسافر خریدنے سے انکار کرے تو اس گینگ کے کارندے بدکلامی کرتے اور مختلف القابات و غلیظ گالیوں سے نوازتے ہیں یہ سلسلہ
بہاول پور لاری اڈا پر نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کا گینگ مسافروں کو اپنی اشیاء خریدنے پر مجبور کرتا ہے مسافروں کے منع کرنے کے باوجود چیزیں ان کی جھولی میں پھینک کر پیسے مانگے جاتے ہیں اگر کوئی مسافر خریدنے سے انکار کرے تو اس گینگ کے کارندے بدکلامی کرتے اور مختلف القابات و غلیظ گالیوں سے نوازتے ہیں یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے مسافر انتہائی پریشان مگر پولیس چوکی لاری اڈا اور ضلعی انتظامیہ بہاولپور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ضروری ہے کہ انتظامیہ ان شتر بےمہار بچوں، ان کے والدین اور ان کے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرے ورنہ کبھی مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو نقصان ہو سکتا ہے جس کی ذمہ داری متعلقہ پولیس اور انتظامیہ پر ہو گی