October 23, 2026

آل سندھ اور پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ ڈفينس کرکٹ کلب کراچی نے شاہ تاج کرکٹ کلب حیدرآباد کو شکست دے دی

IMG-20241228-WA0203

آل سندھ اور پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ ڈفينس کرکٹ کلب کراچی نے شاہ تاج کرکٹ کلب حیدرآباد کو شکست دے دی

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) آل سندھ اور پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ ماروی گراؤنڈ عمرکوٹ میں جاری ہے، جس میں ڈفينس کرکٹ کلب کراچی اور شاہ تاج کرکٹ کلب حیدرآباد کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ ڈفينس کرکٹ کلب کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 266 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس میں محمد وقاص قریشی نے 62 اور محمد افضل نے 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس کی بدولت ڈفينس کرکٹ کلب کراچی ایک مضبوط اسکور بنانے میں کامیاب رہا۔ جواب میں شاہ تاج کرکٹ کلب حیدرآباد کی بیٹنگ لائن برقرار نہ رہ سکی اور پوری ٹیم 25 اوورز میں 184 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ شاہ تاج کرکٹ کلب حیدرآباد کی جانب سے شراز شاہ اور فہد ندیم نے 31، 31 رنز بنائے، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ڈفينس کرکٹ کلب کراچی کی طرف سے عاطف مقبول نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سمیع نے 2 وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کو مشکلات میں ڈالا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر محمد وقاص قریشی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر آرگنائزر رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی اور سیکریٹری المھران کرکٹ کلب رسول بخش رحیمدانی اور آرگنائزر نامور اسپورٹس مین ڈی او تاج محمد خاصخیلی نے کہا کہ المھران کرکٹ کلب کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ المھران کرکٹ کلب اور اے کے 48 کرکٹ کلب کراچی کے درمیان ہوگا، جو ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی میچ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں شائقین کرکٹ اس میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنی ٹیم کو فتح دلائیں اور کامیابی حاصل کریں، باقی ہار اور جیت نصیب کی بات ہے، لیکن امید ہے کہ المھران کرکٹ کلب اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے سرخرو ہو کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گا۔ یہ میچ عمرکوٹ اور کراچی کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوگا۔