سکھر سندھ ۔۔۔ بیورو چیف ۔۔۔ ۔۔ سید نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔۔۔ دعا آن لاین نیوز خیرپور، نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیلنٹ اینڈ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کرنا بہت بڑی بات ہے (سید مسعود اختر شاہ
سکھر سندھ ۔۔۔
بیورو چیف ۔۔۔ ۔۔
سید نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔۔۔
دعا آن لاین نیوز
خیرپور، نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیلنٹ اینڈ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کرنا بہت بڑی بات ہے (سید مسعود اختر شاہ سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیرپور )
خیرپور( ) پاکستان ہاکی کی تاریخ نہایت روشن اور شان دار رہی ہے، قومی کھیل ہاکی نے پاکستان کو کئی نامور اولمپئن ناصر علی۔ حسن سردار وسیم فیروز جیسے کھلاڑی دئیے کیمپ 21دسمبر تا30دسمبر2024تک جاری رہے گا. جس میں شہر بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کررہی ہے ، اس موقع پر ضلعی صدر ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل ہاکی میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ پاکستان نے جیتے ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے انتظامی مسائل نے ہم سے شاندار کھیل کو زبوں حالی کا شکار کر دیا، جس کے بغیر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ نہیں ہوتا تھا، آج وہ کسی بھی عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہو رہا، اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے کیمپ کا مقصد یہی ہے۔ کہ اس کھیل کو نوجوان میں اجاگر کیا جائے، لیکن اس کی کٹ مہنگی ہے جو بچے خرید نہیں سکتے جس کی وجہ سے نوجوان بھی ادھر نہیں آتے اور ہاکی کے میدان بھی ویران ہو گئے ہیں تاکہ نوجوان اس کھیل کی طرف راغب ہو کر نہ صرف سندھ بلکہ ملک کا نام بھی روشن کر سکیں، مہمان خصوصی سید مسعود اختر شاہ سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیرپور نے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان معصوم کھلاڑیوں کی آواز حکومت سندھ کے محکمہ کھیل تکے پہچاؤں گا اور گزشت کئی سالوں سے صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی نےحکومت سندھ کو کھلاڑیوں کےہاکی سامان کے لئے تحریری لکھا ہے جس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے میں اعلیٰ اختیاراتی اداروں کو ضرور بات کروں گا یہ اسٹیڈیم ہمارے ہردل عزیز سائیں سید قائم علی شاہ اور میڈیم نفیسہ شاہ جیلانی نے ایک تحفہ دیا ہے ۔ ہاکی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیلنٹ اینڈ کوچنگ کیمپ صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کی ذاتی فروغ ہاکی کے لیئے خدمات قابلِ فخر ہے اور کھلاڑیوں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی ضروری سہولیات اور سامان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاۓ گا اور ان کو ان کا حق ضرور دلایا جائے گا اس موقع پر بین الاقوامی کھلاڑی سید عاصم حسنین ۔اسلام آباد سے آۓ ہوئے ہاکی اسٹار سید محمد عسکری زیدی ۔کاظم عباس، علی جانن ۔سئنیر کھلاڑی دانش مسیح ۔معروف سپورٹس آرگنائزر سید اظہار حسین زیدی بھی موجود تھے