October 23, 2026

سکھر(بیورو چیف ۔۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ دعا ان لاہین نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی بی اے سکھر میں منعقد 11ویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کے دوران کامیاب ہونے والے طلباءو طالبات

20241225_174219

سکھر(بیورو چیف ۔۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی بی اے سکھر میں منعقد 11ویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کے دوران کامیاب ہونے والے طلباءو طالبات کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلبہ اپنی زندگی کے نئے دورمیں داخل ہونے جارہے ہیں،شہیدبے نظیربھٹونے آئی بی اے کی بنیادرکھی ،آئی بی اے عالمی سطح پر بہترین تعلیمی ادارہ ہے اور سکھر میں قائم این آئی سی وی ڈی میں ملک بھرسے آنیوالے مریضوں کاعلاج کیاجاتاہے،ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے،مختلف ملکوں سے طلبہ حصول علم کیلئے آئی بی اے میں داخلہ لے رہے ہیں،تعلیم ایک ایساہتھیار ہے جو کوئی آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا تعلیم نوجوانوں کو اپنے اہداف کے حصول میں مدددیتی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردارہے،تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی بہتراندازمیں خدمت کرسکتے ہیں،نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں،انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغازکرنے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے عملی زندگی میں محنت اور جدوجہدکو اپناشعاربناناہے۔