عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضلع عمرکوٹ کے پلیئر کے لئے فری انڈر 16 ونٹر کوچنگ گیم کا کیمپ پبلک پارک میں قائم کیا گیا بہترین کوچزز کی نگرانی میں پلیئرز نے تربیت حاصل کی
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ضلع عمرکوٹ کے پلیئر کے لئے فری انڈر 16 ونٹر کوچنگ گیم کا کیمپ پبلک پارک میں قائم کیا گیا بہترین کوچزز کی نگرانی میں پلیئرز نے تربیت حاصل کی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے زیر اہتمام پبلک پارک کنری میں فری انڈر 16 ونٹر کوچنگ گیم 2024 ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے لئے کیمپ قائم کیا گیا جس میں فٹ بال ٹینس ٹیبل اتھلیٹ بٹ مینٹن فٹ بال ملاکڑا کے کیمپ لگائے گئے جبکہ فٹبال کا کیمپ پبلک پارک کنری میں لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں بچوں نے حصہ لیا کیمپ میں ڈسٹرکٹ افیسر عمرکوٹ پرویز مری اور ڈسٹرکٹ عمرکوٹ فٹ بال ایسوسییشن کے صدر محمد نوید بھٹی جنرل سیکرٹری محمد جمیل بھٹی خزانچی ابراہیم بلوچ سینیرنائب صدر سرور بھٹی نائب صدر عابد انور کوچ محمد اویس کوچ مہراب بلوچ اسسٹنٹ کوچ عرفان لکی نے شرکت کی ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے جنرل سیکریٹری محمد جمیل بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں بچوں کی بھرپور لگن و محنت اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی کے باعث کوچنگ میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پبلک پارک کنری میں کیمپ 23 دسمبر سے 30 دسمبر تک لگایا گیا ہے جس میں بہترین کارکردگی کے مطابق بچوں کو سلیکٹ کر کے انہیں صوبائی سطح پر کھیل کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے اس موقع پر کوچ حاجی اویس نے صحافیوں کو بتایا کہ پلیئرز کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں بہترین کوچزز بڑی محنت کے ساتھ تربیت فراہم کر رہے ہیں ان کی کوچنگ سے پلیئرز کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے اور اپنے کھیل میں مہارت حاصل کر کے شہر صوبے اور ملک کا نام روشن کیا جائے پلیئرز و کوچز نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے صدر محمد نوید بھٹی کا شکریہ ادا کیا