October 25, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ 21 گٹکا فروش گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان اور 1 منشیات فروش ملزم سمیت 22 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

20241209_165410

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
21 گٹکا فروش گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان اور 1 منشیات فروش ملزم سمیت 22 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
3960 پیکٹ گٹکا ماوا، 72 کلو گٹکا مٹیریل، 1 سوزوکی پک اپ، 1 موٹر سائیکل اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ٹھٹہ، گھارو، دہابیجی، جھرک، کینجھر، ساکرو، گاڑہو کیٹی بندر، گھوڑاباڑی، جھمپیر اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 21 گٹکا فروش / گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان مقبول احمد خاصخیلی، شکیل احمد جاکھرو، امین جاکھرو، خیر احمد میمن، زمان بروہی، ناصر گاہیو، تنویر گاہیو، محمد وحید قریشی، محمد علی جٹ، علی محمد شیخ، محمد عثمان ملاح، شفیع محمد مھر اسد ڈاہری، حاکم پالاری، حسین عرف اورنگزیب چنہ، علی زمان جوکھیو، ظہیر علی ٹگھڑ، محبوب شاہ، ریاض شاہ، محمد امین عرف ماما مورجھریو، گلاب شاہ اور منشیات فروش مقصود شیخ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3960 پیکٹ گٹکا ماوا، 72 کلو گٹکا مٹیریل، 1 سوزوکی پک اپ، 1 موٹر سائیکل اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں