November 24, 2026

قصور تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے آئی خواتین کو ابوبکر نامی ملازم کے دھکے، سرعام خواتین کے جسموں کو مرد کا چھونا اور دھکیاں دینا باعث

20241130_143812

قصور
تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے آئی خواتین کو ابوبکر نامی ملازم کے دھکے، سرعام خواتین کے جسموں کو مرد کا چھونا اور دھکیاں دینا باعث تشویش،غزالہ شاہین نامی عورت کو دھکے مارنے پر عوام میں سخت غم و غصہ،اہلکار کو نوکری سے فارغ کرنے کی اپیل،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ میں گزشتہ دن انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں اہلیان علاقہ سخت غصے میں ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں
گہلن ہتھاڑ کے سنٹر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے لینے آنے والی خواتین کو ابوبکر نامی ملازم ہاتھوں سے دھکے دیتا رہتا کسی عورت کو سر سے ٹچ کرکے پیچھے ہٹایا تو کسی کو کمر پر ہاتھ مارے گئے
مرد اہلکار کی جانب سے عورتوں کیساتھ اس روئیے پر لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے
نیز بدتمیز فرعون صفت ابوبکر نامی اہلکار نے پیسے لینے آئی غریب عورت غزالہ کو دھکے مارے جو بیچاری اپنا چھوٹا معصوم بچا اٹھائے ہوئے تھی
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو بے عزت کرکے پیسے دینے ہیں تو یہ پیسے دینا بند کر دیں
غریب لاچار خواتین ہاتھ جوڑتے روتے بلکتے وائرل ویڈیو میں نظر آ رہی ہیں
اہلیان قصور کی عوام اور صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب سے فرعون صفت بدقماش اہلکار ابوبکر کو فوری نوکری سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ غرباء کو ذلیل نا کیا جائے بلکہ انہیں جاز کیش و دیگر موبائل اکاؤنٹس میں پیسے دیئے جائیں
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات