November 23, 2026

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ 3 گٹکا فروش انڈین گٹکا سپلائر ملزمان اور 1 منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

20241116_165442

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
3 گٹکا فروش انڈین گٹکا سپلائر ملزمان اور 1 منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
10 ہزار 10000 پیکٹ انڈین عاداب گٹکا، 400 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 سوئفٹ کار، 1 رکشہ لوڈر اور 80 بیگز دیسی شراب برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین پڑہیاڑ بمعہ اسٹاف نیشنل ہائی وے روڈ ٹھٹہ تا کراچی FM مل کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان سعید اللہ پٹھان اور محمد ادریس پٹھان کو 10 ہزار پیکٹ10000 انڈین عاداب گٹکا، 100 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوئفٹ کار سمیت گرفتار کرلیا
دوسری جانب انچارج سی آئی اے ٹھٹہ انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت تھانہ جھمپیر کی حدود جانوری ہوٹل کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 گٹکا فروش ملزم ملزم حاجی خاصخیلی کو 300 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 رکشہ لوڈر اور تھانہ کینجھر کی حدود کنبھو گولائی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم ریاض خاصخیلی کو 80 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں