خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سرگودھا آرٹ کونسل میں ڈویژنل صنعتی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی حافظ عمر فاروق ،ڈائریکٹر سوشل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سرگودھا آرٹ کونسل میں ڈویژنل صنعتی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی حافظ عمر فاروق ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسد ربانی سمیت دیگر افسران ، این جی اوز نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نمائش میں ملبوسات ، کھانے پینے کے سٹالز اور کلچرل فن پاروں کے کاونٹر کا معائینہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ صعنتی نمائش میں چاروں اضلاع کے صنعت زار کی خواتین کے سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ بچیوں کے مابین میک اپ اور مہندی کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صنعت زار خوشاب نے اول پوزیشن حاصل کی۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیازاحمد مانگٹ ،سوشل ویلفئیر آفیسر میڈم ہماءعزیز راجہ اور ادارہ انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔ دریں اثناء کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب کلچر اور روایات کی بدولت دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ مقامی صنعت کے فروغ کے لیے صنعتی نمائش کا انعقاد اچھا اقدام ہے۔ ایسے پلیٹ فارم کے ذریعے ہنرمندوں کو اپنی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا موقع بھی ملتا ہے۔ انہوں نے ہنرمندوں کے فن کو سراہا۔