ہارون آباد (زاہد حسین انجم) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ایک مضبوط پریس کلب ہے صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک۔
ہارون آباد (زاہد حسین انجم) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ایک مضبوط پریس کلب ہے صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک۔
سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک حافظ ثاقب محمود فنانس سیکرٹری نے پڑھی ۔اجلاس میں ملک لطیف چوہان ۔ڈاکٹرذوالفقار قریشی زاہد حسین انجم ایم آصف قمر چوہدری تنویر عرفان کھوکھر شیخ ارسلان یوڈی حافظ ثاقب محمود سماجی کارکن ہدایت علی عبد الرشید یوسفی حاجی اصغر علی بھٹی سمیت دیگر عہدیداران وممبران نے شرکت کی اجلاس میں نئے سال کے لئے پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی تمام عہدیداران وممبران نے اپنی اپنی رائے دی صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد مکمل طور پر غیر سیاسی اور قوم پرستی سے پاک صحافیوں کا پریس کلب ہے ۔ہمارے پریس کلب کے دروازے عوامی خدمت اور مسائل کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔اجلاس میں نئے ممبران کو کلب میں شامل ہونے کے متعلق بھی گفتگو ہوئی نئے ممبران کو شامل کرنے کے لئے سینیٹر نائب صدر محمد جمیل اختر چوہدری اور سرپرست اعلیٰ نواب ظفر علی ناگرا سرپرست حاجی اصغر علی بھٹی سے مشاورت کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔