November 23, 2026

‏آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے ساڑھے سات ارب ڈالر قرض کی درخواست پر جو شرائط لگائیں تھیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ اس مالی سال میں واجب الادا ساڑھے چھبیس ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کو رول اوور کروائیں تاکہ ادائیگیوں کا توازن برقرار رہے۔

20241112_182814

‏آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے ساڑھے سات ارب ڈالر قرض کی درخواست پر جو شرائط لگائیں تھیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ اس مالی سال میں واجب الادا ساڑھے چھبیس ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کو رول اوور کروائیں تاکہ ادائیگیوں کا توازن برقرار رہے۔

اس میں سب سے اہم نکتہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے دیے گئے تقریباً ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کے قرضے ہیں۔
*ن لیگ کی حکومت ان تینوں قرضوں کو رول اوور کروانے میں ناکام رہی ہے۔*

سعودیوں نے اپنے قرضوں کو مؤخر کرنے کے لیے ریکوڈیک منصوبے میں سے پندرہ فیصد حصہ مانگ لیا ہے، جس کے بدلے وہ صرف ڈیڑھ ارب ڈالر دیں گے، جبکہ ریکوڈیک کی مالیت تقریباً چھ سو ارب ڈالر ہے۔ *پندرہ فیصد کا مطلب نوے ارب ڈالر ہے اور سعودی اسے ڈیڑھ ارب ڈالر میں لینا چاہ رہے ہیں۔*

اسکے علاؤہ سعودی کافی عرصے سے پاکستان سے دس لاکھ ایکڑ زمین نناوے سال پر لیز پر دینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں جہاں پر وہ زرعی اجناس اگا کر انہیں سعودی عرب لے جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈی میں فروخت بھی کر سکیں۔
یہ فرمائش سعودی حکومت نے پہلی مرتبہ جنرل مشرف کے زمانہ میں کی گئی تھی اور صرف چالیس برس کیلئے تھی۔ اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے اس تجویز کیلئے پہلی مرتبہ “کارپوریٹ فارمنگ” کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

مشرف کے زمانہ میں اسمبلی میں بیٹھے ہوئے بڑے بڑے زمینداروں نے حکومت کو یہ سمجھایا کہ غیر ملکی کمپنیاں تو کیمیائی کھادوں کا بےدریغ استعمال کر کے اپنی فصلیں اٹھا کر رخصت ہو جائیں گی مگر ہماری زمینیں ہمیشہ کیلئے بنجر ہو جائیں گی۔ ان کی اس بات کی تائید ڈاکٹر ظفر الطاف نے بھی کی تھی۔

مشرف حکومت کو بات سمجھ آ گئی اور انھوں نے کمال حکمت کے ساتھ بات ٹال دی۔
آج پھر وہی قضیہ درپیش ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات کہیں زیادہ دگرگوں ہیں۔ غالب حد تک یہی امکان ہے کہ موجودہ حکومت سعودیوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اپنے پیار کی پینگیں بڑھانے کیلئے یہ دونوں فرمائشیں پوری کر دے۔

چین کے اپنے مطالبات ہیں اور یو اے ای بھی سعودی نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ سے ریکوڈیک اور زمین مانگنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ *یوں زمین آپ کی، مزدور آپ کے، پانی بھی آپ کا لیکن فصل اُن کی۔*
اس سے پہلے ہمارا پڑوسی ملک عمان، ہمارے ملک میں 100 ایکڑ زمین پر ایک خاص قسم کی مچھلی کے فارمز بنائے بیٹھا ہے اور اب اس کو 900 ایکڑ مزید زمین درکار ہے۔

یہ ایک نئی قسم کی کالونائزیشن ہے جسکا شکار کئی افریقی ممالک ہو چکے ہیں اور اب آپکی باری ہے۔