ٹوبہ ٹیک سنگھ(5 نومبر 2024)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کھیلتا پنجاب کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹبال اور ٹیپ بال کے ٹورنامنٹ جاری ہیں۔ فٹبال کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد انور بیگ تھے۔ مہمان گرامی کا پرتپاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ(5 نومبر 2024)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کھیلتا پنجاب کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹبال اور ٹیپ بال کے ٹورنامنٹ جاری ہیں۔ فٹبال کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد انور بیگ تھے۔ مہمان گرامی کا پرتپاک استقبال کے ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا چاہتی ہے تاکہ بیماریوں اور بے راہ روی کا خاتمہ کیا جا سکے۔چیف منسٹر آف پنجاب نے پنجاب کے نوجوانوں کو ایک نئی سمت دکھائی ہے اور ترقی کی طرف راغب کیا ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔