November 23, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر جناب ذوالفقار احمد بھون صاحب کو پنجاب بھر میں کارکردگی کے مختلف اشاریوں (KPIs) اور دیگر درجہ بندیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناب

IMG-20241101-WA0144

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر جناب ذوالفقار احمد بھون صاحب کو پنجاب بھر میں کارکردگی کے مختلف اشاریوں (KPIs) اور دیگر درجہ بندیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناب ذوالفقار احمد بھون کی انتھک محنت، بہترین قیادت، اور عوامی خدمات کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔ضلع بہاول نگر کے سماجی و شہری حلقوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈی سی صاحب کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے سراہنے پر بھرپور مبارکباد پیش کی۔ ان کی اس کامیابی نے نہ صرف بہاول نگر بلکہ پورے پنجاب میں سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ذوالفقار احمد بھون اور ان کی ٹیم نے عوامی خدمت کو اپنا مقصد بنا کر کام کیا ہے اور اسی وجہ سے پنجاب بھر میں سب سے نمایاں رہے ہیں۔ دعا ہے کہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں۔