November 23, 2026

*ظاہر تنویر ارشد کا عظیم کارنامہ: محض دس سال کی عمر میں عالمی سطح پر منعقدہ HIPPO مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔*

IMG-20241030-WA0267

*ظاہر تنویر ارشد کا عظیم کارنامہ: محض دس سال کی عمر میں عالمی سطح پر منعقدہ HIPPO مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔*

ظاہر تنویر، 10 سالہ طالب علم APS بہاولپور میں پانچویں جماعت کا طالب علم ہے۔

انہوں نے “HIPPO آرگنائزیشن” کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا جس کا تھیم “English without Borders” تھا۔

یہ مقابلہ 6 اور 7 مئی 2024 کو منعقد ہوا جس میں 65 ممالک کے 88 ہزار سے زائد طالب علموں نے حصہ لیا۔

اِس ذہین بچے نے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راونڈ کے لیے اٹلی میں منعقد ھونے والے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا اور پاکستان کی نمائندگی کی

ظاہر تنویر نے نہ صرف اپنے سکول بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا۔

ایسے ہونہار بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور سرمایہ ھیں۔

ظاہر تنویر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نے طاہر تنویر ارشد کو خصوصی مبارکباد پیش کی