November 23, 2026

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزيز شيخ سردی کے موسم میں سائبیریا اور دیگر سرد علاقوں سے ہجرت کرنے والے پرندے پاکستان آتے ہیں، جہاں مختلف جگہیں ان کے قیام کے مراکز بن جاتی ہیں۔ ان اہم مراکز میں سندھ کے کینجھر جھیل، ہالیجی جھیل، انڈس ڈیلٹا، تھرپارکر اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

IMG-20241029-WA0269

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزيز شيخ
سردی کے موسم میں سائبیریا اور دیگر سرد علاقوں سے ہجرت کرنے والے پرندے پاکستان آتے ہیں، جہاں مختلف جگہیں ان کے قیام کے مراکز بن جاتی ہیں۔ ان اہم مراکز میں سندھ کے کینجھر جھیل، ہالیجی جھیل، انڈس ڈیلٹا، تھرپارکر اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

یہ پرندے “انڈس فلائی وے” کے ذریعے یہاں آتے ہیں، اور پاکستان کا موسم اور خوراک کی فراہمی انہیں موزوں ماحول فراہم کرتی ہے۔ تاہم، موسمی تبدیلیاں، قوانین کا ناقص نفاذ اور غیر قانونی شکار ان کی آبادی کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔

یہ مہمان پرندے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے سائبیریا اور دیگر ممالک میں بڑھتی ہوئی سردی اور برف باری سے بچنے اور اپنی زندگی بچانے کے لیے گرم علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن جب یہ خاص طور پر سندھ کے علاقوں، جھیلوں، تالابوں اور آبی ذخائر میں پہنچتے ہیں تو ظالم شکاری پہلے سے ہی ان بھوکے اور پیاسے پرندوں کے شکار کے لیے جال لگا کر ان کے قتل گاہیں تیار کرچکے ہوتے ہیں۔ جیسے ہی یہ پرندے پانی دیکھ کر یہاں اترنے کی کوشش کرتے ہیں تو جال میں پھنس جاتے ہیں، اور شکاری ان کے پر اور ٹانگیں توڑ کر ان کے ساتھ حد درجہ کا ظلم کرتے ہیں۔

ان پرندوں کو نہ تو پانی ملتا ہے اور نہ خوراک، اور یہ معصوم پرندے تب تک اذیت برداشت کرتے ہیں جب تک انہیں مار کر کھا نہیں لیا جاتا۔ افسوس کہ متعلقہ ادارے جیسے سندھ وائلڈ لائف، ڈبلیو ڈبلیو ایف، آبپاشی، جنگلات، سندھ سیاحت، سندھ انرجی ڈپارٹمنٹ، ورلڈ بینک، واٹر بورڈ اور دیگر این جی اوز، جو کینجھر اور ہالیجی جھیلوں پر کام کر رہے ہیں، دن کے اجالے میں جال اور رات کے وقت بلند آوازوں والے لاؤڈ اسپیکرز سے لاعلم نظر آتے ہیں، جن میں ان پرندوں کی آوازیں ریکارڈ ہوتی ہیں تاکہ شکاری انہیں دھوکہ دے کر شکار کرسکیں۔ اس وقت کینجھر اور ہالیجی جھیلیں ان پرندوں کے لیے سب سے بڑی قتل گاہیں بن چکی ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر فعال ہوں تاکہ ان مہمان پرندوں کے قتل عام کو روکا جاسکے۔