October 27, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم اجلاس

IMG-20241028-WA0291

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم اجلاس
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا
اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج پولیس پوسٹز، انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ اور مکلی، لائن آفسر، ہیڈ محرران اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی
اجلاس کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ٹھٹہ پولیس کے تمام افسران کو ضروری ہدایات اور تفصیلی بریف کیا گیا
اس حوالے سے ایس ایس پی ٹھٹہ نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی خفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع ٹھٹہ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس موبائلز خصوصی گشت اور مشکوک افراد کو چیک کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ ہوسکے

ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید ہدایات جاری کہ دوران ڈیوٹی تمام پوائنٹس پر ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں

ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران ہدایت کی
پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی