خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز شاعرہ و ادیبہ ، صدر بزم عروج ادب پاکستان، محترمہ عروج زیب کو (زیب نظر پبلیکیشن ) اشاعتی ادارہ رجسٹرڈ کرانے پر خوشاب کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ محترمہ عروج زیب نہایت ہی شفیق، باوقار ، بردبار اور ہردلعزیز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز شاعرہ و ادیبہ ، صدر بزم عروج ادب پاکستان، محترمہ عروج زیب کو (زیب نظر پبلیکیشن ) اشاعتی ادارہ رجسٹرڈ کرانے پر خوشاب کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ محترمہ عروج زیب نہایت ہی شفیق، باوقار ، بردبار اور ہردلعزیز شخصیت کی مالک ہیں ۔ موصوفہ علمی اور ادبی حلقوں کے لیے ہرگز کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ 2018 ء سے صدر بزم عروج ادب پاکستان کی حیثیت سے علم و ادب کے فروغ کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ نائب صدر ادارہ خیال و فن ، نائب صدر بزم وفا انٹرنیشنل اور نائب صدر بزم نسیم ادب کی حیثیت سے آپ کی گرانقدر ادبی خدمات ہیں ۔ آپ اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے علمی اور ادبی محفل کی اکثر و بیشتر زیب و زینت ہوتی ہیں ۔ دریں اثناء محترمہ عروج زیب کے مطابق الحمدللہ زیب نظر پبلیکیشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میری اولین ترجیح ہے کہ معیاری اور خوبصورت کام ہو جس کے لیے مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔