سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )نجی بسکٹ فیکٹری سے برطرف مزدوروں کا لیبر ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاج، روزگار بحال کرنے کا
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )نجی بسکٹ فیکٹری سے برطرف مزدوروں کا لیبر ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاج، روزگار بحال کرنے کا مطالبہ، خبر کے مطابق سکھر کی معروف نجی بسکٹ فیکٹری سے مبینہ طور پر ملازمت سے فارغ کیے گئے مزدوروں نے اپنے حقوق اور روزگار کی بحالی کے لیے لیبر ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کی قیادت لیبر اتحاد کے صدر لیاقت ڈریہو کررہے تھے ، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی،اس موقع پر احتجاجی مزدوروں کا کہنا تھا کہ لیو بسکٹ فیکٹری انتظامیہ نے متعدد مزدوروں کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے، جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور محنت کرکے اپنے خاندانوں کا پیٹ پالتے ہیں، لہٰذا انہیں دوبارہ روزگار فراہم کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کا گزر بسر ممکن ہوسکے،مظاہرین نے لیبر ڈپارٹمنٹ کے حکام سے مطالبہ کیا کہ فیکٹری انتظامیہ کے خلاف فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی کی جائے اور برطرف کیے گئے مزدوروں کی ملازمت بحال کرائی جائے۔مزدور رہنماو¿ں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔