کمالیہ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )کمالیہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار
کمالیہ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )کمالیہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ خوش آئند ھیے امیدوار برائے کونسلر چوہدری محمد حنیف پومی نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے پہلے مرحلے میں 7فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے جس کے ذریعے عوام کو اپنے یونین کونسلوں میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کو نچلی سطح پر اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب نمائندے میسر آ ئیں گے اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی چوہدری محمد حنیف پومی امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر پانچ کمالیہ۔