November 8, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آرا مارکیٹ اور پرانی سبزی منڈی سرگودھا ،کی سڑک کی تعمیر کا

IMG-20261108-WA0117

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آرا مارکیٹ اور پرانی سبزی منڈی سرگودھا ،کی سڑک کی تعمیر کا افتتاح خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے فیتہ کاٹ کر کیا، تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی اور آرا مارکیٹ سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید، حاجی محمد عارف، حاجی محمد تنویر، شیخ آصف اقبال، ملک محمد تاج ، مرزا احمد نعمان اکبر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افتتاح کے دوران لیگی کارکنوں پر جوش تھے، جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حکومت کا سڑک کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ارم حامد حمید کا کہنا تھا کہ ہمارا گھرانا 50 سال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، اور ہم نے ہمیشہ پارٹی قیادت کے ویژن پر عمل اور ساتھ دیا، جس پر قیادت نے مجھے سپیشل سیٹ پر منتخب کیا، الحمداللہ ہم اس خدمت کو سر انجام دے رہے ہیں، یہ سڑک کی تعمیر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، انشاء اللہ دو سال کے اندر سرگودھا کی تاریخ کو بدل دیں گے، اور عوام پرانے سرگودھا کو بھول جائیں گے اور ایک نیا سرگودھا بنے گا۔ (راجہ نورالہی عاطف سے) آرا مارکیٹ اور پرانی سبزی منڈی سرگودھا ،کی سڑک کی تعمیر کا افتتاح خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے فیتہ کاٹ کر کیا، تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی اور آرا مارکیٹ سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید، حاجی محمد عارف، حاجی محمد تنویر، شیخ آصف اقبال، ملک محمد تاج ، مرزا احمد نعمان اکبر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افتتاح کے دوران لیگی کارکنوں پر جوش تھے، جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حکومت کا سڑک کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ارم حامد حمید کا کہنا تھا کہ ہمارا گھرانا 50 سال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، اور ہم نے ہمیشہ پارٹی قیادت کے ویژن پر عمل اور ساتھ دیا، جس پر قیادت نے مجھے سپیشل سیٹ پر منتخب کیا، الحمداللہ ہم اس خدمت کو سر انجام دے رہے ہیں، یہ سڑک کی تعمیر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، انشاء اللہ دو سال کے اندر سرگودھا کی تاریخ کو بدل دیں گے، اور عوام پرانے سرگودھا کو بھول جائیں گے اور ایک نیا سرگودھا بنے گا۔