ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی تھانہ سٹی اور صدر ہارون آباد میں کھلی کچہری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی تھانہ سٹی اور صدر ہارون آباد میں کھلی کچہری
شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران نے تھانہ سٹی ہارون آباد اور تھانہ صدر ہارون آباد کا دورہ کیا اور وہاں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ کھلی کچہری میں ہارون آباد اور گردونواح سے آئے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں ڈی پی او بہاولنگر کے سامنے پیش کی ڈی پی او محمد عمران نے شہریوں کی شکایات کو فرداً فرداً غور سے سنا، ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی داد رسی کے سخت احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا اور مظلوم کی دادرسی کرنا ہے۔ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور جائز مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ کھلی کچہری میں موجود شہریوں نے ڈی پی او بہاولنگر کے اس اقدام کو سراہا اور فوری احکامات جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق چغتائی میڈیا نمائندگان سول سوسائٹی کی شرکت