September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کھوڑہ (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوڑہ کے سئنیر ٹیچر ای ایس ٹی

IMG-20260902-WA0571
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کھوڑہ (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوڑہ کے سئنیر ٹیچر ای ایس ٹی جنرل “محمد عثمان غازی ” مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے، ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز میلاد مصطفٰیﷺ سے کیا گیا، تقریب میں سید اسرار احمد سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کو خوش آمدید بھی کہا گیا-
پرنسپل ملک اقبال احمد اعوان کی سرپرستی میں پُروقار انداز میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں معزز مہمانان بھی شریک ہوئے، جن میں ایکس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع خوشاب احمد خان ، سینئر ہیڈماسٹر ملک رشید احمد اعوان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نوشہرہ حافظ محمد عرفان، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول نوشہرہ محمد عدنان، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مردوال چوہدری ہمایوں اقبال، ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کھبیکی ملک فاروق احمد اعوان، ملک شہزاد احمد اعوان ہائی سکول نوشہرہ، علامہ احمد شیر ٫ بینک مینجر ملک عارف امیر، ٹیچر ملک ذوالفقار احمد مردوال اور میاں محمد اشرف شامل تھے – نظامت کے فرائض ادارہ کے عریبک ٹیچر قاری مفتی محمد اصغر معینی نے سر انجام دئیے ـ تدریسی سٹاف اور طلباء کی طرف سے قابل رشک نظم و ضبط کا اظہار کیا گیا، طلباء کی قابل تحسین سٹیج پرفارمینس دیکھنے کو ملی، تقریب کے آخر میں ادارہ اور مہمانان گرامی کی طرف سے محمدعثمان غازی کی تعلیمی و تدریسی خدمات، ان کے پرخلوص رویے، پیشہ ورانہ مہارت، بہترین عوامی روابط اور فرائض شناسی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0