خبر شامل کرتے ہیں و ہا ڑ ی سے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے کالونی روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم، دونوں سوار شدید زخمی
خبر شامل کرتے ہیں و ہا ڑ ی سے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے
کالونی روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم، دونوں سوار شدید زخمی
میلسی صبح کے وقت کالونی روڈ پر سناراں والی پلی کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک موٹر سائیکل سوار سناراں والی پلی، کالونی روڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جو ناشتے کے لیے چنے لے کر جا رہا تھا، جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کا تعلق جلہ جیم سے بتایا جا رہا ہے۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی گاڑی نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ کالونی روڈ پر سناراں والی پلی کے قریب زخمی ہونے والے مہر زوار کی رہائش گاہ کے سامنے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جلہ جیم کی جانب سے آنے والے موٹر سائیکل کی تیز رفتاری حادثے کی بڑی وجہ بنی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کالونی روڈ جیسے مصروف ترین روڈ پر موٹر سائیکلوں کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ نہ صرف شہریوں بلکہ خود موٹر سائیکل سواروں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔شہریوں نے ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے بجائے اگر اہلکار دیگر معاملات کو ترجیح دیں تو یہ انتہائی تشویشناک امر ہے، جس پر اعلیٰ حکام کو توجہ دینی چاہیے۔