September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

مریم کی کہانی : اپریل 2024 میں لاہور کی 16 سالہ لڑکی کسی کےبہکاوے ، اور محبت کے جھانسے میں آکر

FB_IMG_1788322055161
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

مریم کی کہانی : اپریل 2024 میں لاہور کی 16 سالہ لڑکی کسی کےبہکاوے ، اور محبت کے جھانسے میں آکر گھر سے نکلی ، محبت کا دعویدار اسے کراچی لے گیا اور چند دنوں بعد کہیں چھوڑ کر غائب ہو گیا ، لاہور میں والدین اور قریبی رشتہ داروں نے مریم کی تلاش شروع کی پولیس کو رپورٹ کی مگر لڑکی لاہور میں ہوتی تو کچھ پتہ چلتا ، اگرچہ لاہور پولیس نے پورے پنجاب میں اپنے نیٹ ورک میں لڑکی کو تلاش کیا ، ادھر بے سہارا مریم اس پریشانی میں کہ اب کس منہ سے گھر جاؤں ، دھوکہ کھانے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتی رہی مگر اسے ہر قدم پر دھوکہ ملا ، ہوس کے پجاری ہر جگہ موجود ۔ یوں رلتے اور دھکے کھاتے تین سال گزر گئے ، چند ہفتے قبل مریم کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو اسکا دکھ جان کر بے چین ہو گیا ، اس رحمدل شخص نے مریم کو بتائے بغیر لاہور میں پولیس کو اطلاع کی ، مریم کے ایک ماموں کا نمبر لاہور پولیس نے اس شخص کو فراہم کردیا ، شاید اللہ نے اس لڑکی کو مزید خوار ہونے سے بچانا تھا ، ماموں نے سراغ ملتے ہی کراچی کا ٹکٹ کرایا اور اطلاع دینے والے شخص اور کراچی پولیس کی مدد سے مریم کو شاہراہ فیصل کے ایریا سے بازیاب کروا لیا گیا ، قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے مریم کو اسکے ماموں کے حوالے کیا جو اسے لیکر لاہور آگئے اوراب مریم اپنے والدین کے پاس موجود اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ اپنے گھر سے زیادہ محفوظ ٹھکانہ اور اپنے والدین سے زیادہ خیر خواہ اس دنیا میں اور کوئی نہیں ہے ۔۔۔۔۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0