* نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا شہر کے
* نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مورو روڈ، محمدی ٹاؤن اور گوٹھ لطیف آباد میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ وہ کام مقررہ مدت میں مکمل کریں اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر کونسلر غلام حسین دیناری بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے کہا کہ شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔