نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز – ٹویوٹا الٹس سے 300
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز – ٹویوٹا الٹس سے 300 پیکٹ مضر صحت گٹکا سپاری برآمد، کار تحویل میں تھانہ باندہی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے دوران سنیپ چیکنگ ایک مشکوک ٹویوٹا الٹس گرینڈی کار کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی کار میں سوار نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر چیکنگ کی تو کار سے 6 عدد بوریاں مضر صحت گٹکا سپاری برآمد ہوئیں۔ ہر بوری میں 50 پیکٹ موجود تھے۔ اس طرح مجموعی طور پر 300 پیکٹ گٹکا سپاری برآمد کر کے کار سمیت پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ باندھی میں مقدمہ نمبر 44/2026* بجرم دفعہ 4/5/8 سندھ گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ _ نے کہا کہ *”نوجوان نسل کو تباہ کرنے والی مضر صحت اشیاء کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی