September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سول اسپتال سکھر کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر 13 سالہ لڑکا جاں بحق، ڈرائیور فرار ورثاء کا سکھر پریس کلب کے آگے نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

IMG-20260901-WA0255
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سول اسپتال سکھر کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر 13 سالہ لڑکا جاں بحق، ڈرائیور فرار ورثاء کا سکھر پریس کلب کے آگے نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیورورپورٹ)سول اسپتال سکھر کے قریب ایک دلخراش اور افسوسناک ٹریفک حادثے میں پرانا سکھر کا رہائشی 14 سالہ مومن علی ولد جاوید شیخ پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا قائم ہوگئی، جبکہ کم عمر لڑکے کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مومن علی شیخ سول اسپتال سکھر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ تاہم حادثے میں ملوث پانی کے ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اہلخانہ کے مطابق 14 سالہ مومن علی موبائل کی دکان پر کام کرکے اپنے خاندان کا ہاتھ بٹاتا تھا۔ کم عمری میں محنت مزدوری کرنے والے مومن علی کی اچانک موت نے گھر والوں کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔واقعے کے خلاف جاں بحق لڑکے کے ورثاء اور اہلِ علاقہ نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مقتول کی لاش رکھ دی اور چاروں اطراف سے روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی اور مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمہ دار پانی کے ٹینکر ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ ایک کم عمر محنت کش بچے کی جان چلی گئی، لہٰذا واقعے میں غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔مظاہرین نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر فرار ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس کی جانب سے یقین دہانی اور ٹینکر ڈرائیور پر ایف آئی آر درج کرنے پر مظاہرین نعش اٹھا کر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0