September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20260901-WA0161
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پی ایچ اے اتھارٹی کا اہم جائزہ اجلاس منقعد ہوا ۔دوران اجلاس افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پرسی ای او ضلع کونسل ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ خان ،ایس ڈی او محکمہ واسا چوہدری عبدالغفارسب ابجینیئرمحمکہ واسامحمد رضوان ،انکروچمنٹ انسپکٹرشیراز جٹ، اظہر شاہ پبلک ہیلتھ، سی ای او ایم سی خوشاب سُندس رابیل، گُل حسن محمکہ ہائی وے ،ایس ڈی اومحکمہ بلڈنگ ،بلاک آفسر نجم شاہ محکمہ فاریسٹ ،انچارج پی ایچ اے حسنات ظفر، محمد وقاص ڈسٹرکٹ ناظر اور پی ایچ اے سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو سی ای او ایم سی سُندس رابیل ،فاریسٹ بلاک آفیسر نجم شاہ اور پی ایچ اے افسران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کوپی ایچ اے کے انتظامی اُمور بارے بریف کیا ۔انچارج پی ایچ اے نے مختلف محکموں سے لیے گئے عارضی ملازمین کی لسٹ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو پیش کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ پی ایچ اے ودیگر محکموں سے لیے گئے سٹاف وعملہ سے جوہرآباد وخوشاب مین روڈز، پارکوں اور دفاتر سے جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے روز مرہ کاموں میں استعمال ہونے والی ضروری مشینری وآلات کا بروقت انتظام کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ پی ایچ اے اورمحکمہ فاریسٹ ودیگر محکموں کے افسران کام کرنے والے عملہ کی نگرانی خود کریں تاکہ مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم سی جوہرآباد کےمختلف محکموں سے لیےگئے افسران اور ملازمین کواہم ذمہ داریاں سونپنے کے احکامات جاری کئے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0