نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے(جشن آزادی کی مناسبت سے نورپورتھل میں سالانہ شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پنجاب بھرسے کبڈی کے مشہور کھیلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور ان سے داد و تحسین وصول کی ۔ اس خوبصورت ایونٹ میں چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ نمبردار راجہ محمد دین اور معروف سوشل ورکر راجہ شوکت علی سمیت دیگر نمائندہ سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ دوران میچ کبڈی کے کھیلاڑیوں نے خوب داؤ پیچ لگاءے اور اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے شائقین کے جم غفیر سے ستائش حاصل کرتے رہے ۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے نقد انعامات سے بھی نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ قبل ازیں کبڈی میچ کے چیف گیسٹ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔ ہر سال جشن آزادی شاندار کبڈی میچ کے تواتر سے انعقاد پر مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ انتظامیہ حافظ ملک محمد رمضان چھینہ، شاہباز خان اور ان کے معاونین کی کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
6









