سکھر( زیدی)
پاکستان کے 79 ویں جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر بھٹی برادری کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھٹی ہاؤس سکھر میں کیا گیا، جس میں وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے 10 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں سینئر ایڈووکیٹ سردار الٰہی بخش، انیل بھٹی اور کبیر خان بھٹی مہمانِ گرامی شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار انیل بھٹی نے کہا:پاکستان ہماری پہچان اور ہماری بقا کا ضامن ہے۔ ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ آج کا دن ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے جذبے کی یاد دلاتا ہے، اور بھٹی برادری ملک کی تعمیر و ترقی اور دفاع کے لیے ہر وقت پیش پیش رہے گی تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں اور برادری کے افراد نے مل کر 10 پونڈ کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ تقریب میں “پاکستان زندہ باد” کے نعروں کی گونج سے فضا معطر ہو گئی۔
4









