لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے ) تخلیق کار انٹرنیشنل اور ایوان اقبال کمپلیکس کے اشتراک سے جشن ازادی 2026 کے سلسلے کا بہترین اور خوبصورت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔مشاعرے کی صدارت سید محمود الحسن گیلانی چیئرمین بزم سرخیل ادب نے کی اس مشاعرے کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز كنول، سیدہ طیبہ رباب , کرنل سعادت اللہ اور محترم رفیع الدین زکی قریشی نے کی نظامت رضیہ عامر نے کی اعزازی مہمانوں میں ڈاکٹر فضیلت بانو , ڈاکٹر نگہت خورشید ، روبینہ شاہین ، شبنم شاہین، طاہر نعیم شامل تھے، مزید برآں اکرم سحر فارانی، مہ جبیں ملک، صبا بانو ممتاز، وفا آذر ،میاں انیس، ایم شیراز انجم، یاسمین كنول ، ممتاز راشد لاہوری ،سرور جند کڑکی، مقصود احمد چغتائی، مناہل خان اور سلمی رانی ، ڈاکٹر ثانیہ شبیر، ڈاکٹر عزیز الر حمن عزیز، اشفاق فلک، صفیہ خالدی صابری، ڈاکٹر کوثر صابری، رشیدہ دستگیر نازش، مبینہ عصیم، نذر بھنڈر، ولایت احمد فاروقی، شبنم شہزادی بٹ، ملک احسان الٰہی، نے کلام پیش کیا۔ جبکہ ملی نغمے اور ملی ترانوں کی گونج پورے ایوان اقبال میں گوجتی رہی زوم ان لائن کی دنیا سے فیاض وردگ ، ڈاکٹر احسان تابش، ڈاکٹر شبیر احمد قادری اور محترمہ منور جہان نے کی. خوبصورت. مترنم ملی نغموں نے حاضرین کے دل مو ہ لیے ارحم روحان ( بانی و مدیر اعلیٰ : تخلیق کار انٹرنیشنل ) کی شاندار زمینی کاوش تھی۔ شرکائے محفل ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈوں کو لہرا کر ایک خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد نواز کنول ( پرنسپل گورنمنٹ کالج، سانگلہ ہل ) نے پروگرام کو سمیٹتے ہوئے اختتامی کلمات سے نوازا اور صدر محفل محمود الحسن گیلانی نے صدارتی کلمات ادا کیے۔ آخر میں ارحم روحان نے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور انتظامیہ ایوان اقبال کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے اتنی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا۔ کلام پیش کرنے والوں کو تعریفی اسناد دی گئیں اور شرکائے اسٹیج کو اسناد کے ساتھ تحائف بھی دیئے گئے، تخلیق کار انٹرنیشنل کے آئندہ پروگرام کے اعلان کے ساتھ لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی موجود شخصیات کو متعلقہ خطابہ اعزاز پیش کئے گئے ۔ جس میں نعت گو بزرگ شاعر رفیع الدین زکی قریشی کو لائف اچیومنٹ اعزاز کے اعلان کے ساتھ سفیر نعت کا اعزاز پیش کیا گیا۔ سید محمود الحسن گیلانی کے لیے سفیر ادب اور سردار ادب کے خطاب کا اعزاز اور ڈاکٹر محمد نواز کنول کے لیے دلنواز اردو ادب اور سخن دلنواز کے خطاب کا اعزاز پیش کیا گیا جبکہ
رضیہ عامر کو شاندار نظامت کے لیے خصوصی تعریفی سند اعزاز پیش کی گئی دیگر مہمانان خصوصی ڈاکٹر سیدہ طیبہ رباب، اور کرنل ر سعادت اللہ کو تقریب کے اختتام پر سند اعزاز اور کتابوں کے تحفے پیش کئے گئے جبکہ تمام شعراء کرام کو پروگرام میں شمولیت اور کلام پیش کرنے پر سند اعزاز سے نوازا گیا۔
4









